اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایشیاکپ کہاں ہوگا؟ فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 14  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیاکپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ (آج) پیر کو سنایا جائیگا۔غیرملکی میڈیا کو انٹرویوز میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے امید کا دامن نہیں چھوڑا مگر ایسا ممکن نہیں ہوتا تو اس کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا۔

اے سی سی نے پیر تک حتمی جواب دینے کا کہا ہے، میں نے بورڈ میں اپنی ٹیم سے کہہ دیا کہ اگر ایونٹ پاکستان کے بغیر ہو تو اس دوران متبادل مصروفیت کے طور پر 3 ملکی سیریز کا اہتمام کریں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ احمدآباد میں کھیلنے کا سوال تو بعد میں آتا ہے، پہلی بات تو یہ ہے کہ ہم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت جائیں، اگر مسئلہ حل ہوجائے اور بھارتی بورڈ کہے کہ ہم پاکستان میں کسی بھی شہر میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں تو ہم بھی ایسا ہی اعلان کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم بھارتی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، اسی طرح ورلڈکپ میں ان کو یہ ذمہ داری اٹھانا ہوگی،اگر آپ کو پاکستان آنے لاہور، کراچی یا راولپنڈی میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں تو ہمیں بھی احمدآباد، کولکتہ دھرم شالہ یا چنئی میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…