جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

22 سالہ نوجوان نے 48 سالہ سابق استانی سے شادی کرلی

datetime 14  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا میں اس وقت ایک نوجوان محمد دانیال احمد علی کی اپنی استانی کی شادی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں جن کے درمیان کم ازکم 26 سال کا فرق ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں بھی خود سے 24 برس زیادہ عمر کی اپنی استانی سے شادی کے بعد شہ سرخیوں کا موضوع بنے رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد دانیال احمد علی نے اپنی مستقبل کی دلہن، جمیلہ محمد سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ اسکول میں پڑھتے تھے۔ 2016 میں جمیلہ نے انہیں پڑھایا تھا۔دانیال اس وقت آٹھویں جماعت میں تھے اور جمیلہ نے ایک سال تک انہیں قومی زبان ملائے کا مضمون پڑھایا تھا۔ وہ اپنی استانی کی شفقت، توجہ اور تدریس کے طریقے سے بہت متاثر ہوئے لیکن ان کے دل میں اب بھی استاد اور شاگرد کے جذبات ہی تھے۔اس کے بعد وہ نویں جماعت میں چلے گئے اور یوں جمیلہ نے اسے صرف ایک سال تک ہی پڑھایا۔ تاہم ایک ہی اسکول میں ہونے کے وجہ سے استانی سے علیک سلیک کرتے رہے۔ پھر دسویں جماعت میں جمیلہ نے ان کی تاریخِ پیدائش یاد رکھتے ہوئے انہیں سالگرہ مبارک کہا۔ اس کے بعد محمد دانیال جمیلہ سے قریب ہوتے گئے شادی کا اظہار کیا تو جمیلہ نے عمر کے فرق کے وجہ سے مسترد کردیا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جمیلہ 2007 میں اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد کام پر توجہ رکھنا چاہتی تھیں۔ لیکن دانیال کے بار بار کے اصرار پر ان کا دل موم ہو گیا اور جمیلہ نے شادی کی حامی بھر لی۔اس کے بعد محمد دانیال اور جمیلہ 2021 کی نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ تاہم ان کی داستان اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

ماضی میں فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے جہاں سیاست کے میدان میں کامیابی کی وجہ سے شہرت پائی وہیں ان کی محبت کی کہانی کے چرچے بھی عام ہوئے۔عمانویل ماکروں کی 64 سالہ بیوی بریژٹ ٹروغنو ان سے 24 برس بڑی ہیں اور وہ اس سکول میں استاد تھیں جہاں ماکروں نے تعلیم حاصل کی تھی۔ان دونوں کی محبت کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب 15 سالہ عمانویل ماکروں شمالی فرانس کے ایک سکول میں زیر تعلیم تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…