پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

گوانتانامو میں تشدد کے ناقابل برداشت طریقے، پہلی مرتبہ تصاویر سامنے آگئیں

datetime 14  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوانا(این این آئی )گوانتانامو جیل کے قیام کو کئی سال گزر چکے ہیں لیکن کیوبا کے انتہائی جنوب مشرق میں واقع گوانتاناموبے میں واقع اس جیل پر بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کی جاتی ہے، گوانتا نامو بے کی اس جیل میں تشدد کے کیسے ناقابل برداشت اور انسانیت سوز طریقے اپنائے جاتے رہے ان کی منظر کشی سامنے نہیں آئی تھی۔

بند کمروں میں تشدد اور اذیت کے نت نئے اور خوفناک حربے استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اب وہاں موجود ایک قیدی ابوزبیدہ نے پہلی مرتبہ درجنوں ڈرائنگز پیش کی ہیں جو اس نے اپنے ہاتھ سے اس امریکی حراستی کیمپ میں تشدد کے طریقوں کے بارے میں بنائی ہیں۔ اس امریکی حراستی کیمپ کا ایک حصہ سی آئی اے کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسی حصہ میں 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد گرفتار افراد پر تشدد بھی کیا جاتا رہا۔رپورٹ کے مطابق ابو زبیدہ کی بنائی گئی ڈرائنگز کی تعداد 40 ہے اور یہ 2002 سے لیکر 2006 کے درمیان سی آئی اے کے اپنائے گئے وحشیانہ طریقوں کی جامع اور تفصیلی دستاویز ہیں۔اس حوالے سے اقوام متحدہ سے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ طریقے تمام بین الاقوامی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتے۔ابو زبیدہ نے جو تصویریں بنائیں اور بعد میں اپنے ایک وکیل پروفیسر مارک ڈینبو کو بھیجیں۔ ان میں تشدد، جنسی اور نسلی توہین اور طویل نفسیاتی دہشت کی بھیانک کارروائیاں دکھائی گئی تھیں۔مذکورہ وکیل نے سیٹن ہال یونیورسٹی سکول آف لا کے پالیسی اینڈ ریسرچ سینٹر میں اپنے طلبہ کے ساتھ مل کر اس بدنام زمانہ جیل اور دیگر خفیہ انٹیلی جنس حراستی مراکز میں تشدد کے بارے میں ایک جامع رپورٹ میں زبیدہ کی تصاویر اور شہادتیں شامل کی ہیں۔ڈینبو نے کہا کہ ابو زبیدہ امریکی ٹارچر پروگرام کا پہلا شکار ہے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…