پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف اور عدلیہ کا گھٹ جوڑ بن چکا ہے،اب حکومت بھی ایک ٹریلر دکھائے گی، پیپلز پارٹی

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر شیری رحمان اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عدلیہ کا گھٹ جوڑ بن چکا ہے،کسی کے ساتھ لاڈلا پن مزید برداشت نہیں کریں گے،ملک میںجنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، آپ نے ٹریلر دیکھایا اب حکومت بھی اب ایک ٹریلر دیکھائے گی،عمران نیازی اور تحریک انتشار نے ملک، ریاست اور اداروں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے،

عمران نیازی اپنے آپ کو قانون اور آئین سے بالا سمجھتے ہیں، وہ کہہ رہا ہے میں ہوں تو پاکستان ہے میں نہیں تو پاکستان نہیں، یہ بہت غلط پیغام ہے اور یہ دشمن کرتا ہے، عمران نیازی دشمن کو تقویت پہنچا رہے ہیں،عمران نیازی ملک کا استحکام دائو پر لگا رہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی اورپوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی یہ کمرہ عدالت نہیں پریس کانفرنس ہے،

چیف جسٹس کی اتنی شفقت کہ کہتے ہیں کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ،کہا گیا مذمت تو کردیں احتجاج کی تو معصوم جواب آیا کہ میں تو حراست میں تھا مجھے کچھ معلوم نہیں، عمران نیازی اور تحریک انتشار نے جو صورتحال برپا کی ہوئی ہے ملک، ریاست اور اداروں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، نو مئی سے جو ہو رہا ہے وہ قوم کے سامنے ہے، عمران نیازی اپنے آپ کو قانون اور آئین سے بالا سمجھتے ہیں، وہ کہہ رہا ہے میں ہوں تو پاکستان ہے میں نہیں تو پاکستان نہیں، یہ بہت غلط پیغام ہے اور یہ دشمن کرتا ہے،

دو سے تین دن کے دوران ملک میں پر تشدد احتجاج جاری رہا، ملک کی املاک کو نقصان پہنچایاگیا،ریاست کمزور نہیں کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا، اس دفعہ تو عدالت نے سہولت فراہم کی، عدالت نے عمران نیازی کی سہولت کاری کی ہے، ان کو تمام سہولیات فراہم کی گئیں ،عمران نیازی ملک کا استحکام دائو پر لگا رہے ہیں، عمران نیازی عدالت کے لاڈے بنے ہوئے ہیں ،ہمارے ساتھ عدالتوں کا رویہ یکسر تبدیل ہو تا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کی پشت پناہی اور حوصلہ افزائی کی گئی ریاست کسی صورت سوئے گی نہیں، عدالت نیازی صاحب کو پورا تحفظ دے رہی ہے ،

پیپلز پارٹی کا موقف رہاہے سیاسی قیدی کو ریلیف ملنا چاہئے اب معاملہ مذمت سے آگے چلا گیا ہے، عدالت کی جانب سے مہمان نوازی ہورہی ہے، فریال تالپور کو چاند رات کو بکتربند گاڑی پر لے کر جایا گیا،آصف زرداری نے اپنی بیوی کی شہادت پر بھی ملک کی بات کی یہ چاہتا ہے کہ یہ نہیں تو ملک بھی نا بچے، پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت صبر کیا، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ،عمران نیازی انصاف نہیں انتشار کی تحریک چلا رہے ہیں،

چیف جسٹس کہتے ہیں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے آئی ایم ایف بات نہیں مان رہا کیونکہ ملک میں استحکام نہیں استحکام کیسے آئے، حالات سب کے سامنے ہیں ان سے مذاکرات شروع کیے گئے انکا رویہ دیکھ لیں ان سے کیا بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور تحریک انصاف کا گٹھ جوڑ بن چکا ہے،عدلیہ میں سہولت کار بیٹھے ہیں، حکومت کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، دو تین دن سے جو فلم ملک میں چل رہی ہے یہ مزید نہیں چلے گی، ملک میں پر تشدد واقعات کیے گئے، سیاسی ورکرز یہ نہیں کرتے سیاسی ورکرز جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

ہم تو ڈوبیصنم تم کو بھی ڈوبائیں گے، ہم گھیرائو جلائوپر یقین نہیں رکھتے کوئی دو رائے نہیں یہ احتجاج ایک سوچا سمجھا پلان تھا۔شیری رحمان نے کہا کہ ملک میںجنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، سب کو برابر رکھا جائے کسی کے ساتھ لاڈلا پن مزید برداشت نہیں کریں گے، ہم اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں گے، پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، عمران نیازی سیاسی، معاشی بدحالی کا جواز بن رہے ہیں، عمران نیازی دشمن کو تقویت پہنچا رہے ہیں، پیپلز پارٹی بھرپور احتجاج کرے گی، کراچی میں ریلی ہو گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ شخص عدالت میں بیٹھ کر بھی دھمکیاں دیتا رہا اگر ہم جلائو گھیرائو پر ایکشن نہیں لیں گے تو معاملات خراب ہوںگے، 4 سال جو یہ لوگ گل کھلا کر گئے تو آئی ایم ایف بھی پریشان ہوگیا ہے،سیاسی حریف پیپلز پارٹی اور (ن لیگ نے بھی کبھی ایسا عمل نہیں کیا ،تحریک انصاف اور عدلیہ کا گھٹ جوڑ بن چکا ہے عدلیہ کا ایک بہت بڑا حصہ تحریک انتشار کا حصہ بنا ہوا ہے، آپ نے ٹریلر دیکھایا اب حکومت بھی اب ایک ٹریلر دیکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس قانونی نظام پر افسوس ہو رہا ہے،عمران نیازی سمیت تمام راہنمائوں کی آڈیوز سامنے ہیں قوم نے سنی ہیں،پی پی پی سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے اعلان کردہ پر امن مظاہرے کی بھرپور حمایت اور شرکت کریں گے۔کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت سندھ کے بلدیاتی انتخابات کی جیت پر ریلی ہو گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…