پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ضمانتوں کی بارش ہوتے ہی 60 ارب کے چور نے آرمی چیف کے خلاف بیان دیا ،حکومتی اتحاد کی عمران خان پر شدید تنقید

datetime 13  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکمران جماعتوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بارے میں عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ضمانتوں کی بارش ہوتے ہی 60 ارب کے چور نے آرمی چیف کے خلاف بیان دیا ،عمران خان کا بیان ان کے مذموم عزائم کا آئینہ دار اور پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے،بیان پیغام ہے کہ میرے سہولت کار نہ بنے تو آپ کو بدنام کروں گا ۔

جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ گھڑی فروش توشہ چور میرٹ پر آرمی چیف کی تقرری کی مخالفت کرتا رہا ۔ بیان میں کہاگیاکہ بیان پاکستان کے عوام اور فورسز کے قاتل دہشت گردوں کی حمایت کا اعلان عام ہے ،یہ فوج اور ملک دشمنی کے ایجنڈے کا واضح ثبوت اور اعتراف ہے ۔ بیان میں کہاگیاکہ یہ فوج اور اس کی قیادت سے ذاتی دشمنی، عناد اور انتقامی جذبے کا واضح ثبوت ہے ۔ بیان میں کہاگیاکہ شمشیر کا باوقار اعزاز رکھنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ایک انتہائی قابل، ایماندار اور پروفیشنل سولجر ہیں ۔

بیان کے مطابق فارن فنڈنگ جن مقاصد کے لئے دی گئی، اس پر عمل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ بیان میں کہاگیاکہ آرمی چیف کی قیادت میں فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی رہی ہے، ایسے میں فوج اور اس کے سپہ سالار پر حملے کئے جارہے ہیں ۔ بیان میں کہاگیاکہ گھٹیا الزامات دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر اثرانداز ہونے کی مذموم کوشش ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ پاکستان کے عوام اور ان کی نمائندہ جماعتیں دہشت گردی سے برسرپیکار فوج، اس کی قیادت اور شہدا کے ساتھ ہے اور ان کو بدنام کرنے والے عناصر کے خلاف ڈھال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…