ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بس یہ یاد رکھنا ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں۔۔۔۔ شاہین آفریدی کا ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہار افسوس

datetime 11  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔شاہین نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ایک پیغام جاری کیا

جس میں انہوں نے رسول اکرمﷺ کے کہے گئے الفاظ کا انتخاب کیا۔قومی کرکٹر نے لکھا کہ ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ نے کہا تھا کہ مومنوں کی آپس میں ایک دوسرے سے محبت اور ہمدردی کی مثال ایک جسم کی طرح ہے، جب اس کا کوئی حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔شاہین نے مزید لکھا کہ بس یہ یاد رکھنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ساتھ ہی کرکٹر نے ’’امن‘‘کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، اس کے علاوہ شاہین آفریدی کی جانب سے عمران خان کی حمایت کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کی پروفائل پکچر سے کیا گیا۔شاہین نے فیس بک اورٹوئٹر اکائونٹس کی تصویر اپنی اور عمران خان کی لگائی ہے جب کہ اس پر کسی قسم کا کیپشن نہیں ڈالا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…