جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

پشاورہائیکورٹ، اثاثے ظاہر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا

datetime 11  مئی‬‮  2023 |

پشاورہائیکورٹ، اثاثے ظاہر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا

پشاور (این این آئی) اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف اے این پی کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کردیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف غیر قانونی فروخت کئے، جب کہ حاصل رقم بھی اثاثوں میں ظاہر نہیں کی۔وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اہلیہ کی 70 لاکھ مالیت کی جیولری بھی ظاہر نہیں کی، اثاثے چھپانا الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کو پارٹی کی قیادت سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ نااہل کیا جائے۔پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…