منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

یاسمین راشد کاواضح حکم ہے کور کمانڈر ہائوس کو آگ لگائینگے ،خان صاحب کا امتحان ختم ہمارا شروع ہے ‘ ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کا کارکنوں کو پیغام

datetime 10  مئی‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی )کور کمانڈر ہائوس حملے کے تناظر میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی مبینہ آڈیوز ، ویڈیوز اور پیغامات سامنے آ گئے ۔آڈیوز،ویڈیو زاور آڈیو پیغامات میں تحریک انصاف کے رہنما اپنے کارکنوں کو جناح ہائوس پر اکٹھا ہونے کی بات کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما ہونے والے نقصان پر خوشی منا رہے ہیں کہ ہم نے پورا کور کمانڈر ہائوس لاہور تباہ کردیا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سینیٹر چوہدری اعجاز اور ان کے صاحبزادے علی چوہدری کی آڈیو کال سامنے آئی ہے۔آڈیو کال میں کہا گیا کہ ہم نے پورا کور کمانڈر ہائوس لاہور تباہ کر دیا ہے۔علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟ اس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، پھر ایک برسٹ ماراہے، تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔لیک آڈیو میں کہا گیا ہے کہ گملے سے لے کر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا۔اس کے ساتھ صدر پی ٹی آئی لاہور کے شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔جس میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ؟شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کور کمانڈر ہائوس میں اکٹھے ہوگئے ہیں، اس پرصغیر وڑائچ پوچھتا ہے کہ کور کمانڈر ہائوس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔آڈیو سامنے آنے پر شیخ امتیاز نے وضاحت جاری کی اور کہا کہ میری آڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ایک خاتون کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ کور کمانڈر ہائوس سے پہلے جمع ہونے والے کارکنوں کو کہتی ہیں ہم لوگ یہاں کیا کر رہے ہیں ، ہمیں آگے جانا چاہیے ۔جناح ہائوس لاہور پر حملے کے بعد یاسمین راشد کی مبینہ گفتگوسامنے آگئی جس میں یاسمین راشد کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے واٹر کینن کے ذریعے پیچھے ہٹا دیا ہے۔یاسمین راشد کا سوال تھا کہ ہم لبرٹی جائیں یا ادھر رہیں، جس کے جواب میں اعجاز منہاس کہتے ہیں کہ ادھر سے پوچھیں نا، اگر بیٹھنا ہے تو لبرٹی بیسٹ جگہ ہے۔وہاں ارینجمنٹ ہوجائے گی، قالین بچھائیں گے ڈیرہ لگائیں گے،

ہوگیا جو آپ لوگوں نے کرنا تھا،اب رات کی کال دیں۔ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق کی جانب سے کاکنوں کے نام جاری کئے گئے آڈیو بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ ہیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی واضح ہدایات ہیں ہم کور کمانڈر ہائوس کو آگ لگائیں گے ۔ میں کور کمانڈر ہائوس پہنچ چکا ہوں ۔

اعجاز چوہدری اور محمود الرشید بھی پہنچ چکے ہیں ۔ خان صاحب کا امتحان ختم ہمارا شروع ہو چکا ہے ، اعجاز چوہدری صاحب نے بھی وعدہ کیا ہے ہم آگے جائیں گے ، فوری کور کمانڈر ہائوس پہنچیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…