منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی چیئر مین کی گرفتاری کے بعد منظم طریقے سے آرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے ،فوج کے خلاف نعرے بازی کی گئی ،آئی ایس پی آر

datetime 10  مئی‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین کی گرفتاری کے بعد منظم طریقے سے آرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے اور فوج کے خلاف نعرے بازی کی گئی ،جوکام ملک کے ابدی دشمن 75 سال نہ کرسکے وہ اقتدار کی حوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے ہوئے گروہ نے کر دیکھایا ہے،

فوج نے اپنی ساکھ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی صبر اور برداشت سے کام لیا، جو سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے ، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیگی اور یہ تمام شر پسند عناصر اب نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے،تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، فوجی و ریاستی تنصیبات اور املاک پر کسی بھی مزید حملے کی صورت میں شدید ردعمل دیا جائیگا جسکی مکمل ذمہ داری اسی ٹولے پر ہوگی جو پاکستان کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتا ہے،کسی کو بھی عوام کو اکسانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نو مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو نیب کے علامیہ کے مطابق گزشتہ روز (نو مئی ) کواسلام آباد ہائی کورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا ،اس گرفتاری کے فوراً بعد ایک منظم طریقے سے آرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے اور فوج مخالف نعرے بازی کروائی گئی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ایک طرف تو یہ شر پسند عناصر عوامی جزبات کو اپنے محدود اور خود غرض مقاصد کی تکمیل کیلئے بھرپور طور پر ابھارتے ہیں اور دوسری طرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول ڈالتے ہوئے ملک کیلئے فوج کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو کہ دوغلے پن کی مثال ہے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ جو کام ملک کے ابدی دشمن 75 سال نہ کرسکے وہ اقتدار کی حوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے ہوئے اس گروہ نے کر دیکھایا ہے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ فوج نے انتہائی تحمل ، بردباری اور برداشت کا مظاہرہ کیا

اپنی ساکھ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی صبر اور برداشت سے کام لیا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ مذموم منصوبہ بندی کے تحت پیدا کی گئی اِس صورتحال سے یہ گھنائونی کوشش کی گئی کہ آرمی اپنا فوری ردِ عمل دے جسکو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکے-

اعلامیہ میں کہاگیاکہ آرمی کے میچور رسپانس نے اس سازش کو ناکام بنا دیا،ہمیں اچھی طرح علم ہے کہ اس کے پیچھے پارٹی کی کچھ شر پسند لیڈرشپ کے احکامات، ہدایات اور مکمل پیشگی منصوبہ بندی تھی اور ہے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ جو سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیگی

اور یہ تمام شر پسند عناصر اب نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ فوج بشمول تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، فوجی و ریاستی تنصیبات اور املاک پر کسی بھی مزید حملے کی صورت میں شدید ردعمل دیا جائیگا جسکی مکمل ذمہ داری اسی ٹولے پر ہوگی جو پاکستان کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتا ہے اور برملہ و متعدد بار اس کا اظہار بھی کرچکا ہے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ کسی کو بھی عوام کو اکسانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…