جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کی قیادت لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلی، آڈیوز لیک ہوگئیں

datetime 10  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت خود لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلی، ہوشربا انکشافات اور ثبوت سامنے آگئے۔ویڈیو اور آڈیو میسیجر میں پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے کارکنوں کو جناح ہاؤس پر اکھٹا ہونے کی بات کررہے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ہونے والے نقصان پر خوشی منارہے ہیں۔

اعجاز چوہدری اور ان کے بیٹے علی چوہدری کی آڈیو کال لیک ہوگئی جس میں میں کہا گیا ہے کہ ’ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے‘۔علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟ اس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، پھر ایک برسٹ ماراہے،تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔لیک آڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’گملے سے لیکر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا‘۔اس کے علاوہ شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی جس میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ ’شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ‘؟شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کور کمانڈر ہاؤس میں اکھٹے ہوگئے ہیں، اس پرصغیر وڑائچ پوچھتا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ کیا، سرکاری املاک اور عوامی مقامات کو نذرآتش بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…