جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگا دی

datetime 10  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا اور آگ لگادی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ڈائریکٹرجنرل طاہر حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا

شرپسند ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور گھس کر نیوز روم اور مختلف سیکشن میں تباہی مچا دی۔طاہر حسن کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر گزشتہ روز بھی حملہ کیاتھا ، آج دوبارہ حملہ کیاگیا، توڑ پھوڑ،اسٹاف پر تشدد کے بعد آگ لگادی گئی۔ڈائریکٹرجنرل نے بتایا کہ شرپسندوں نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو بھی آگ لگادی ہے، مختلف سیکشنز میں آگ لگنےسے ریکارڈ اور دیگر سامان جل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی جبکہ شرپسندسرکاری سامان لوٹ کر لے گئے، جن میں کیمرے، مائیک ودیگر دفتری سازو سامان ،آلات شامل تھے۔طاہر حسن نے کہا کہ شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کرنیوالے عملے پر تشددکیاگیا، خواتین سمیت عملے کے ارکان پر بھی تشدد کیاگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…