جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پیرو، سونے کی کان میں آگ لگ گئی، 27 افراد ہلاک

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیما(این این آئی )پیرو میں سونے کی کان میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے تایاکہ یہ پیرو میں کئی دہائیوں میں کان کنی کے دوران پیش آئے حادثوں میں سب سے بدترین حادثہ ہے۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد کو جلنے سے بچا لیا گیا ہے

تاہم مزید کسی کے زندہ بچنے کی امید ظاہر نہیں کی جا رہی۔پیرو کے علاقے اریکیپا میں واقع لا اسپرانزا نامی سونے کی کان کے اندر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 30 کے قریب ماہر ریسکیو کارکنوں نے کان سے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔کان میں لگنے والی آگ کے شعلے اور نکلتے دھویں کو دور دور تک دیکھا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے موقع پر کان کن زمین کی تہہ میں 80 سے 100 میٹر نیچے کام کر رہے تھے۔جاری کیے گئے بیان میں علاقائی حکام نے بتایا ہے کہ جائے حادثہ سے قریب ترین پولیس اسٹیشن 90 منٹ کی دوری پر جبکہ قریبی شہر سے کئی گھنٹے کے فاصلے پر تھا جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں تاخیر ہوئی۔واضح رہے کہ پیرو دنیا کے سب سے بڑے سونا پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، جو ایک سال میں کان کنی کے ذریعے 100 ٹن سے زیادہ سونا نکالتا ہے جو پوری دنیا کی سالانہ سپلائی کا 4 فیصد ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…