جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب،پیداہونیوالی تین بچیوں کانام آسمان، بادل، بارش رکھ دیاگیا

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی ) سعودی عرب میں پیدا ہونے والی تین بچیوں کا نام آسمان، بادل اور بارش رکھ دیا گیا جن کے لیے محکمہ موسمیات نے تحائف کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے نجران ایک گھرانے میں ایک ساتھ 3 بچیوں کی پیدائش ہوئی

جن کے لیے محکمہ موسمیات نے تحائف کا اعلان کر دیا کیونکہ بچیوں کے گھر والوں نے ان کا نام آسمان، بادل اور بارش رکھا۔نجران میں پیدا ہونے والے بچیوں کے والد نے ان کا نام سما یعنی آسمان، سحاب یعنی بادل اور غیم یعنی بارش برسانے والا بادل رکھا ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ تحائف دینے کا اقدام سماجی ذمہ داری کے معاملے کے طور پر سامنے آیا ۔ خوش نصیب فیملی کے گھر بچیوں کی پیدائش 6 سال کے انتظار کے بعد ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے نام موسم کے عناصر کے نام پر رکھے گئے ہیں جنہیں روزانہ خبروں اور موسم کے بارے میں معلومات میں دہرایا جاتا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…