بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

مہنگائی کے عالم میں اتنی مہنگی تقریب!برطانوی بادشاہ کی تقریب تاجپوشی پر سوالات اٹھ گئے

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے شاہی تاج سر پر سجالیا، آرچ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا،کوئین کونسورٹ کمیلا کی بھی تاج پوشی کی گئی تاہم مہنگائی کے عالم میں اتنی مہنگی تقریب پر امریکی نشریاتی ادارے نے سوال اٹھا دئیے اور سروے نکال کر لے آیا کہ برطانیہ کے جوان لوگوں میں ستر فیصد افراد کو شاہی خاندان سے کوئی دلچسپی ہی نہیں۔

ایسے میں تاج پوشی کی رسم پر ساڑھے بارہ کروڑ ڈالرز یعنی چھتیس ارب روپے جھونک دیے گئے، وہ بھی اس وقت جب برطانیہ شدید ترین مہنگائی کی زد میں ہے۔مہنگائی کے باعث ہی میڈیکل اسٹاف اور اسکول ٹیچر خیراتی کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی تاج میں جڑے ہیرے لوٹ کا مال ہیں ، برطانوی ٹیکس دہندگان سمجھتے ہیں کہ تاج پوشی ہونی ہے تو بادشاہ کے اپنے پیسوں سے ہونی چاہیے۔ برطانوی شہریوں کو بادشاہ کی آمدنی ٹیکس فری ہونے پر بھی اعتراض ہے، متعدد یورپی ممالک تاج پوشی کی رسم ترک کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…