پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

گونگے اوربہرے افراد کی کسی بھی قسم کی ٹرانزیکشن بارے سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے قوت سماعت اورگویائی سے محروم فتح محمدخان کی جائیداد سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گونگے اوربہرے افراد کی کسی بھی قسم کی ٹرانزیکشن قریبی عزیزکی موجودگی میں ہوگی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے 6 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے فتح محمد کے حق میں دیا گیا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بحال کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ قوت سماعت اورگویائی سے محروم افراد کی کسی بھی قسم کی ٹرانزیکشن قریبی عزیزکی موجودگی میں ہوگی، گونگے بہرے افراد اپنے بنیادی حقوق کا تحفظ عام افراد کی طرح نہیں کرسکتے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم افراد کو ذہنی معذور نہیں کہا جاسکتا، گونگے بہرے افراد اشاروں کی زبان سمجھتے اور بولتے ہیں لہذا متعلقہ اتھارٹیزیقینی بنائیں کہ قریبی عزیزکا ٹرانزیکشن میں مفاد کا ٹکرا نہ ہو۔خیال رہے کہ قوت سماعت وگویائی سے محروم فتح محمد نے 2003 میں 20 لاکھ میں زمین فروخت کی تھی، اس کے قریبی عزیزوں نے زمین کی فروخت کے خلاف دعوی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…