جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

جی سی سی ممالک کاغیرملکیوں کے لیے شینگن طرزکے نئے ویزا پرغور

datetime 5  مئی‬‮  2023 |

دبئی(این این آئی )خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے رکن ممالک سیاحوں کے لیے علاقائی سطح پر یورپی یونین کے شینگن طرز کا ویزا جاری کرنے کے منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس اقدام سے اقتصادی ترقی کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منعقدہ عرب ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم) میں بحرین کی وزیرسیاحت فاطمہ السیرافی نے ایک پینل گفتگو میں کہاکہ

ہمارے ممالک اس بات پرغورکررہے ہیں کہ کس طرح ایک مشترکہ اورواحد ویزا جاری کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بہت جلد ہوسکتا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ بیرون ملک سے یورپ جانے والے لوگ عام طور پر ایک ملک کے بجائے کئی ممالک میں اپناوقت گزارتے ہیں۔ ہم نے واقعی دیکھا کہ یہ ہر ملک کے لیے نہیں بلکہ ہم سب کے لیے کیا اہمیت لا سکتا ہے۔سعودی سیاحت اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)فہد حمید الدین نے پینل میں وضاحت کی کہ اگر مشترکہ ویزا سسٹم اپنایاجاتا ہے تو مستقبل میں مسافر کسی ایک ملک کے بجائے خطے کے متعدد ممالک کا دورہ کرسکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ کل کے مسافرہمیشہ مختلف اسٹاپوں، راستوں اور علاقوں کو دیکھیں گے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات کے انڈر سیکریٹری عبداللہ الصالح نے کہا کہ پورے خط خلیج میں ترقی کوآسان بنانے کے لیے جامع قواعدو ضوابط، پالیسیوں اورطریق کارسے فائدہ ہوگا۔انھوں نے مزیدکہاکہ جی سی سی ممالک کا ماننا ہے کہ اگر وہ اس خطے میں آنے والے زائرین خاص طور پرلمباسفرکرنے کے خواہاں زائرین کو اچھا تجربہ مہیاکرتے ہیں توان زائرین کا ایک ملک کا دورہ کرنے کے بجائے خطے کے ایک سے زیادہ ممالک کی سیر کا پروگرام ہوگا۔الصالح کے مطابق،زائرین کوکسی پابندی کے بغیرمتعدد ممالک کا دورہ کرنے ، سرحد پار سفر کی سہولت دینے اورجی سی سی کے مختلف ممالک کی سیر کاایک پیکج مقرر کرنے سے زیادہ خوشی ہوگی۔جی سی سی کے رکن ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، عمان اور قطر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…