جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

سعودی عرب میں کچھوے کی شکل کی چٹانیں عوام کی توجہ کا مرکز

datetime 5  مئی‬‮  2023 |

واشنگٹن(این این آئی )سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع تاریخی شہر العلا میں کچھوے کی شکل کی چٹانوں نے دیکھنے والوں کو حیران کررکھا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی فوٹوگرافر توفیق البلوی نے ان چٹانوں کی تصاویر کوکیمرے کی مدد سے سوشل میڈیا کی زینت بنایا ہے۔ ان تصاویر کو دیکھ کرلگتا ہے کہ یہ دیو ہیکل کچھوے ہیں۔ یہ مناظر العلا کے جبل الفیل میں دیکھے گئے ہیں

جنہیں ارضیاتی عجوبہ قرار دیا جاتا ہے۔ان چٹانوں کی شکلوں کے بارے میں فوٹوگرافر توفیق البلوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں العلا میں فوٹوگرافی اور ایکسپلوریشن کے دورے پرتھا۔ غبارے کے لانچ کے وقت میں اپنے راستے سے گذرا اور اس وقت آسمان میں اڑتے غباروں کی نظر نے مجھے اپنی طرف متوجہ کیا۔ اس کے نیچے ایک خوبصورت چٹان کی شکل دیکھنے کو ملی۔البلوی نے مزید کہا کہ اس وقت میں عمودی شاٹ کے ذریعے اپنے میں کیمرے سے حیرت انگیز منظرکو دستاویزی شکل دینا چاہتا تھا۔ اس دوران کیمرے میں کچھ ایسے مناظربھی محفوظ ہوگئے جنہیں دیکھ کرلگتا تھا کہ یہ پتھر نہیں بلکہ کچھویں ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ العلا پہاڑ خوبصورت اور حیرت انگیز چٹانوں کی شکلوں سے مالا مال ہے۔ چٹانوں پریہ شکلیں موسمی عوامل کی وجہ سے بنتی ہیں۔ پہاڑوں میں تراشے گئے پتھریلے حصے العلا کی عظیم تاریخ میں سب سے اہم خصوصیت ہیں جن کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔العلا پہاڑ الغرامیل کے مقام کے لیے بھی مشہور ہیں، جسے العلا میں نایاب اور سب سے خوبصورت قدرتی چٹان کی شکلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…