جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

جوتا چوری کی انوکھی واردات

datetime 5  مئی‬‮  2023 |

لیما (این این آئی )شمالی امریکی ملک پیرو میں جوتوں کی دکان میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، ملزمان نے اسٹور سے سیکڑوں جوتے چوری کرلیے لیکن واردات کے دوران ان سے ایک بہت بڑی غلطی سرزد ہوگئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرو کے شہر ہیانکاو میں تین افراد دکان میں گھسے

اور 200 سے زائد جوتے چوری کرکے فرار ہوگئے۔تاہم چوروں نے اس واردات کے دوران جو جوتے چوری کیے وہ تمام دائیں پیر کے جوتے تھے جبکہ دوسرا پیر گودام میں موجود تھا۔دکان کے مالک کے مطابق جوتوں کی قیمت 13 ہزار ڈالر سے زائد ہے، چوروں نے دکان میں شیلف پر موجود جوتے چوری کیے تھے۔اس واردات کے مناظر دکان میں موجود سکیورٹی کیمرے نے محفوظ کرلیے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ملزمان رات کے اندھیرے میں دکان کا تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مختلف برانڈز کے جوتے چوری کرکے سائیکل میں رکھ کر فرار ہوگئے۔مقامی پولیس چیف ایڈوان ڈیاز نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں، اس چوری کی غیر معمولی بات یہ ہے کہ صرف دائیں پاں کے جوتے چوری کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوٹیج اور انگلیوں کے نشانات کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…