اسلام آباد (این این آئی)صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے ہمارے معاملات میں مداخلت شروع کردی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عابد زبیری نے کہا کہ کل سے وکلا کے درمیان لڑائی کی باتیں ہو رہی ہیں، جب ایک صدر بنتا ہے تو وہ سب وکلا کا صدر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بار کونسل نے ہمارے معاملات میں مداخلت شروع کر دی،
سیاسی جماعتوں کے کیسز میں پاکستان بار کونسل نے مداخلت کی کوشش کی۔صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اصل مسئلہ وکلا کی ہاوسنگ سوسائٹی کا ہے، ایک لینڈ پرووائیڈر کو زمین کی حوالگی کے بغیر 2 ارب 25 کروڑ روپے احسن بھون نے دلوائے۔انہوںنے کہاکہ 32 لوگوں کی ہیومن اسمگلنگ سپریم کورٹ بار کے لیٹر پر کرائی گئی، آسٹرین سفارتخانہ اور ایف آئی اے سے چیک کرایا تو ویزے لینے والے جعلی وکلا نکلے۔عابد زبیری نے کہا کہ پاکستان بار کونسل کے پاس کسی کو ڈی سیٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔



















































