منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

گوجر خان میں سیاسی محاذ پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بڑی کامیابی

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)گوجر خان کی نوجوان رہنما چیئرمین گرین ٹیم گوجر خان ملک طیب اعوان اور ملک نوشی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنی پوری برادری اور دوستوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملک طیب اعوان اور ان کی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی میں شمولیت سے ہماری پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور مل کر علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے مزید بہتر طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے-

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل اور روزگار کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام نے ہمیشہ انہیں عزت بخشی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے ساتھ وہ بھی عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔ اس موقع پر ملک طیب اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کی ملک کے لیے پیش کی جانے والی خدمات بالخصوص علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے بطور سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اور پسماندگی کے خاتمے کے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں جس سے متاثر ہو کر انہوں نے اپنی برادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت علاقے کی عوام کے لیے اچھا شگون ثابت ہو گا اور وہ راجہ پرویز اشرف کے شانہ بشانہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر علاقے کے سیاسی رہنما راجہ خرم پرویز اور راجہ عرفان عزیز ،حاجی ریاض اور مرزا نذر بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…