منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

پورا ملک جانتا ہے پیسہ کہاں جارہا ہے، فاطمہ بھٹو کی سندھ حکومت پر تنقید

datetime 2  مئی‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے سندھ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ میں نے فروری میں سجاول کے گھوسٹ اسکول کی پوسٹ کی تھی

یہ گھوسٹ اسکول سندھ حکومت کی بدعنوانی کی بدولت خالی تھا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ میں نے فروری میں سجاول کے گھوسٹ اسکول کی پوسٹ کی تھی،یہ گھوسٹ اسکول سندھ حکومت کی بدعنوانی کی بدولت خالی تھا۔انہوں نے لکھا کہ اسکول میں جھاڑیاں اْگ رہی تھیں اور اب بھی یہی حال ہے، ایک اہلکار میری پوسٹ کیبعد ملنے آیا تھا تاہم اسکول کا وہی حال ہے، میرے لکھنے کے بعد کچھ بھی نہیں کیا گیا۔فاطمہ نے سوال کیا کون سے اساتذہ یہاں کام کرنے کے طور پر رجسٹرڈ ہیں؟ وہ اساتذہ سرکاری تنخواہ لے رہے ہیں، ہمیں ان کے نام معلوم ہونے چاہئیں، بدعنوانی جاری ہے، 10سال پہلے تعمیرہوا سجاول تعلقہ ہسپتال بھی چھوڑدیا گیا۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو بنیادی طبی امداد کے لیے لاڑکانہ جانا پڑتا ہے، اس سفر کے دوران اکثر خواتین کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے، یہ عملاً بدعنوانی ہے، نہ اسکول، نہ ہسپتال۔فاطمہ بھٹو نے کہا آپ جانتے ہیں کہ پیسہ کہاں جا رہا ہے، پورا ملک جانتا ہے، نسلیں اس کی قیمت ادا کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…