واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا دیوالیہ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ کانگریس قرض کی حد بڑھائے یا حد کو معطل کردے۔دوسری جانب صدر جوبائیڈن امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے 9 مئی کو اراکین کانگریس سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں سلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک دیوالیہ ہوچکے ہیں۔