منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانی فری لانسرز اب گھر بیٹھے روپیہ اور ڈالر میں اکاؤنٹ کھول سکیں گے

datetime 2  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے بینک آف پنجاب کے اشتراک سے فری لانس ڈیجیٹل اکائونٹ و کارڈ’ سہولت کا اجرا کردیا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فری لانسرز روپیہ اور ڈالر میں ڈیجیٹل اکائونٹ کھول سکیں گے اس سلسلے میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

جبکہ صدر و سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود و دیگر حکام اور بڑی تعداد میں فری لانسرز شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر آئی ٹی سید جنید امام نے کہا اب فری لانسرز گھر بیٹھے روپیہ اور ڈالرز میں اکائونٹ کھول سکیں گے، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں فری لانسرز کے اہم کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، ملک میں آئی ٹی ایکسپورٹ 15 ارب ڈالرز تک لے جانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر 15 ارب ڈالرز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے جہاں وزارت آئی ٹی اپنا کردار ادا کررہی ہے وہیں کمرشل بینکوں کو بھی چاہیے کہ وہ آئی ٹی کمپنیوں اور فری لانسرز کے لیے سہولیات اور اپنی بینکنگ مصنوعات متعارف کروائیں۔انہوںنے کہاکہ کمرشل بینکوں کی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث بہت سی آئی ٹی کمپنیوں نے اپنے اکائونٹس بیرون ممالک کھلوا رکھے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کو زرمبادلہ کے بڑے نقصان کا سامنا ہے۔سید جنید امام نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل کے حل اور انھیں زیادہ سے زیادہ مراعات دینے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر و سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا کہ فری لانس ڈیجیٹل اکائونٹ و کارڈ پراڈکٹ فری لانسرز اور آئی ٹی پروفیشنلز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔اپنے خطاب میں چیف کمرشل آفیسر ذیشان خٹک نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی انڈسٹری کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔فری لانس ڈیجیٹل اکائونٹ و کارڈ کی تقریب اجرا سے ’ اگنائٹ ‘ کے سی ای او عاصم شہریار نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…