پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

چینی اڈے میں دکھائی دینے والایہ فوجی ڈھانچہ کیاہے؟سیٹلائٹ تصاویرنے نیامعماکھڑا کردیا

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ٹی وی چینل نے کہاہے کہ سیٹلائٹ تصاویر میں بہ ظاہر ایک بڑا غبارہ دکھایا گیا ہے جو چینی فوج نے شمال مغربی چین کے ایک فوجی اڈے پر تیار کیا ہے۔ یہ تصاویر چینی جاسوس غبارے کے امریکہ کے اوپر سے اڑان بھرنے سے مہینوں پہلے لی گئی تھیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر جو نومبر 2022 میں امریکی نیٹ ورک نے حاصل کی تھیں امریکی کمپنی بلیک اسکائی سیٹلائٹ امیجنگ نے لی تھیں۔ اس میں ایک 100 فٹ لمبا غبارہ تقریبا ایک کلومیٹر لمبے رن وے پر منڈلاتا دکھائی دیتا ہے۔خلائی ماہرین نے کہا کہ چینی صحرا میں اڈے کی تصاویر میں غبارے اور ایک بڑا ہینگر لانچ کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ دکھایا گیا ہے۔یہ رپورٹ اس سال کے شروع میں ایک چینی جاسوس غبارے کے امریکہ کے اوپر سے پرواز کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جسے بالآخر جنوبی کیرولینا کے ساحل پر مار گرایا گیا تھا۔اس سے قومی سلامتی کی ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔قانون سازوں نے فوری طور پر امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے غبارے پر ردعمل پر سوال اٹھایا۔ اس واقعہ کی وجہ سے کئی ہفتوں کے دوران کئی کو امریکی اور کینیڈین فضائی حدود میں مار گرایا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق چینی غبارہ جس نے امریکی سرزمین پر سفر کیا حساس امریکی فوجی مقامات کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے میں کامیاب رہا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حکومتی عہدیداروں کی جانب سے اس طرح کے منظر کو رونما ہونے سے روکنے کی کوششوں کے باوجود چین کا یہ مشن کامیاب رہا ہے۔

امریکی حکومت اس غبارے کے ملبے کے کچھ حصوں کو بازیافت کرنے میں کامیاب رہی جسے ملک کے مشرقی ساحل سے گرایا گیا تھا۔دفاعی حکام نے یہ بھی کہا کہ یہ غبارہ بیجنگ کی طرف سے چلائے جانے والے ایک بڑے نگرانی کے پروگرام کا حصہ تھا، جس میں وہ دیگر غبارے بھی شامل ہیں جو ماضی میں امریکہ، وسطی امریکہ اور جنوبی امریکہ پر اڑ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…