اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پورا ملک جانتا ہے پیسہ کہاں جارہا ہے، فاطمہ بھٹو کی سندھ حکومت پر تنقید

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے سندھ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ میں نے فروری میں سجاول کے گھوسٹ اسکول کی پوسٹ کی تھی،یہ گھوسٹ اسکول سندھ حکومت کی بدعنوانی کی بدولت خالی تھا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ میں نے فروری میں سجاول کے گھوسٹ اسکول کی پوسٹ کی تھی،یہ گھوسٹ اسکول سندھ حکومت کی بدعنوانی کی بدولت خالی تھا۔انہوں نے لکھا کہ اسکول میں جھاڑیاں اْگ رہی تھیں اور اب بھی یہی حال ہے، ایک اہلکار میری پوسٹ کیبعد ملنے آیا تھا تاہم اسکول کا وہی حال ہے، میرے لکھنے کے بعد کچھ بھی نہیں کیا گیا۔فاطمہ نے سوال کیا کون سے اساتذہ یہاں کام کرنے کے طور پر رجسٹرڈ ہیں؟ وہ اساتذہ سرکاری تنخواہ لے رہے ہیں، ہمیں ان کے نام معلوم ہونے چاہئیں، بدعنوانی جاری ہے، 10سال پہلے تعمیرہوا سجاول تعلقہ ہسپتال بھی چھوڑدیا گیا۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو بنیادی طبی امداد کے لیے لاڑکانہ جانا پڑتا ہے، اس سفر کے دوران اکثر خواتین کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے، یہ عملاً بدعنوانی ہے، نہ اسکول، نہ ہسپتال۔فاطمہ بھٹو نے کہا آپ جانتے ہیں کہ پیسہ کہاں جا رہا ہے، پورا ملک جانتا ہے، نسلیں اس کی قیمت ادا کریں گی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…