منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 سگےبھائی جاں بحق

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں طائف اور الباحہ گورنریوں کوملانے والی شاہراہ عام پر ہونے والے المناک ٹریک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے تمام حقیقی بھائی ہیں۔حادثہ دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے ہوا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حادثے میں والدین اور دیگر 3 بہن بھائیوں کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا۔حادثہ طائف گورنری اور الباحہ علاقے کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا ۔دوسری گاڑی کا ڈرائیور جس کی عمر ساٹھ سال کے لگ بھگ ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں ایک چار سالہ بچی معجزانہ طورپر مکمل طورپر محفوظ رہی۔ محمد سالم الغامدی نے بتایا کہ میرے اہل خانہ کی مدینہ سے الباحہ واپسی کے دوران اور الباحہ اور طائف کو ملانے والی سڑک پر پہنچنے پر ایک دردناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اس کے 6 بھائی فوت ہوگئے۔ فوت ہونے والے بھائیوں میں سب سے بڑے کی عمر سترہ سال اور سب سے چھوٹے کی اڑہائی سال بتائی جاتی ہے۔ ان کی شناخت ریم، سالم، محمد ، سعود یحیی اور حمدان کیناموں سے کی گئی ہے۔ ۔الغامدی نے بتایا کہ ان کے والد، والدہ، دو بیٹیاں ریناد اور منیرہ اور ایک بیٹے سلطان کو طائف کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال، کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال اور طائف کے پرنس سلطان ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد کو فوری طبی امداد دینے کے بعد انتہائی نگہداشت سے فارغ کر دیا گیا۔ فوت ہونے والے خاندان کے 6 افراد نے گذشتہ روز عصر کے بعد طائف میں سپرد خاک کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…