پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سیاسی جماعت بدلنے والا کارکن سر پر آئی موت سے بچ گیا، ویڈیو وائرل

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد میں جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے کے مصداق سیاسی جماعت کے کارکن کے سر پر آئی موت ٹل گئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاسی جماعت کا ایک کارکن خوش قسمتی سے ٹارگٹ کلر کے ہاتھوں موت سے بال بال بچ گیا۔ ٹارگٹ کلر نے سر پر پہنچ کر گولی چلائی لیکن پستول نا چلی۔فوٹیج میں نعیم نامی شخص کو گلی میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے عقب سے ہیلمٹ پہنے مبینہ ٹارگٹ کلر دوڑتا ہوا آیا۔ ملزم نے گولیاں چلانے کی کوشش کی لیکن پستول میں گولی پھنس گئی۔ ملزم نے پھر سے پستول لوڈ کر کے گولی چلانے کی کوشش کی، تاہم دوبارہ پستول نہ چلی تو ملزم واپس بھاگا۔مبینہ ٹارگٹ کلر دو مرتبہ گولی چلنے میں ناکامی پر موٹرسائیکل اسٹارٹ کرکے فرار ہوگیا جب کہ دوسری جانب سیاسی جماعت کا کارکن نعیم بھی بھاگ گیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلر جس شہری کو مارنا چاہتا تھا، وہ پہلے ایک سیاسی جماعت میں تھا، اور چند روز قبل ہی دوسری جماعت میں شامل ہوگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…