پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن ، چوہدری شجاعت کا موقف بھی سامنے آگیا

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پولیس نے جو طریقہ کار اپنایا وہ قابل قبول نہیں ، معاملے کے پیچھے جو بھی ہے حکام بالا اسے کیفر کردار تک پہنچائیں ، پاکستان بہت پریشانیوں میں گھرا ہوا ہے، کچھ لوگ واقعات کو غلط رنگ دے کر پاکستان میں عجیب کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں،موجودہ معاشی صورتِ حال میں بڑھتی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے ملکی سطح پر معاملات مزید خراب ہوں، پاکستان بہت پریشانیوں میں گھرا ہوا ہے، کچھ لوگ واقعات کو غلط رنگ دے کر پاکستان میں عجیب کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔میں اس رات کو پیش آنے والے واقعے پر روشنی ڈالوں گا، پولیس پرویز الٰہی کے گھر گئی تو انہیں بتایا گیا کہ پرویز الہی چوہدری شجاعت کے گھر ہیں، پولیس والے پرویز الہی کے گھر کو چھوڑ کر میرے گھر کی طرف دوڑ پڑے۔

چوہدری شجاعت نے بتایا کہ پولیس میرے دروازے پر پہنچی تو دونوں بیٹے دروازے کے دوسری طرف تھے، پولیس والے آگے بڑھ رہے تھے تو میرے دونوں بیٹوں نے انہیں روکا، پولیس نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی، دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے، مگر دروازہ نہ ٹوٹ سکا۔انہوں نے بتایا کہ میرے دونوں بیٹے اس صورتِ حال میں زخمی ہو گئے، چوہدری سالک کے ہاتھ پر ٹانکے لگے، 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد پولیس دروازے سے واپس گئی۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر نے بتایا کہ پولیس والوں سے سوال کیا گیا کہ کس کیس میں یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے؟ پولیس نے بتایا کہ گجرات میں سڑکوں کے تعمیری ٹھیکوں میں اربوں روپے کمیشن کے الزامات ہیں، انٹرنیشنل فرم سے کمیشن کے طور پر اربوں روپے وصول کرنے کے بھی الزامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے بتایا کہ اس سے زیادہ تفصیلات ہمارے پاس نہیں، میرا یا میرے دونوں بیٹوں کا ایسے کسی معاملے سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، اس سارے معاملے پر جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابلِ قبول نہیں، جس طرح بکتر بند گاڑی کے ساتھ مین گیٹ توڑا گیا، میں سختی سے مذمت کرتا ہوں۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس معاملے کے پیچھے جو بھی ہے حکامِ بالا اسے کیفرِ کردار تک پہنچائیں، میں کسی اور موقع پر تفصیل سے بات کروں گا، دونوں بیٹوں سے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں صبر کا دامن مضبوطی سے تھامے رہیں۔

یومِ مزدور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ مزدوروں کے لیے آواز اٹھائی ہے، موجودہ معاشی صورتِ حال کے پیشِ نظر مزدوروں کا کوئی پرسانِ حال نہیں، مزدور طبقے کو کسی دور میں اہمیت نہیں دی گئی، بڑھتی قیمتیں کنٹرول نہ کرنے سے ملک میں بے پناہ مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مہنگائی نے ہر بندے کی کمر توڑ دی ہے، روز مرہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سب کو متاثر کیا ہے، قیمتیں کنٹرول کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…