پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں شامل چاربڑے خاندان 2023ء کی انتخابی سیاست سے باہر ہو گئے

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)ماضی میں فیصل آباد کی سیاست پر حکمرانی کرنے والے اورتحریک انصاف میں شامل ہونے پر چاربڑے خاندان (راجہ نادر پرویز خاں، مشتاق علی چیمہ،رانا زاہد توصیف اور انوار علی بلوچ)2023ء کی انتخابی سیاست سے باہر ہو گئے۔ ان خاندانوں کا کوئی ایک بھی فرد 14مئی کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میجر(ر)راجہ نادر پرویز خاںکی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ وہ متعدد بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وفاقی وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک انصاف کی حمایت کی مگر تحریک انصاف میں وہ مقام حاصل نہ کرسکے۔کافی عرصے سے وہ سیاسی طور پر خاموش ہیں ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد موجود ہ وقت فیصل آباد کی انتخابی سیاست میں موجود نہیں ہے۔

اسطر ح مشتاق علی چیمہ اوع رانا زائد توصیف فیملی کا فیصل آباد کی سیاست میں ایک بڑا نام رہاہے ماضی میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے دورہ حکومت متعدد بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ا،ضلعی حکومت ور وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں جبکہ انور علی خان بلوچ مرحوم نے فیصل آباد کے سیاسی میدان میں کافی شہرت کمائی تھی۔ وہ ایک مرتبہ ایم پی اے بھی منتخب ہوئے‘ ان کے بعد ان کے صاحبزادے ڈاکٹر خالد امتیاز بلوچ میونسپل کونسلر سے لے کر ایم پی اے تک منتخب ہوتے رہے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل وہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے اور انہیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فیصل آباد میں وزیر اعلیٰ شکایت سیل کا چیئرمین بھی بنایا تھا۔2023ء کے عام انتخابات میں ڈاکٹر خالد امتیاز بلوچ نے خود الیکشن لڑنے کی بجائے شوکت علی رانا کو تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حلقہ پی پی 114سے الیکشن لڑوانے کے لئے انتہائی تگ ودو کی مگر شوکت علی رانا کو پی ٹی آئی ٹکٹ نہ مل سکا اس طرح اب ڈاکٹر خالد امتیاز بلوچ بھی خاموش ہو چکے ہیں،تحریک انصاف کاساتھ دینے سے ان خاندانوں لوسیاسی طور بڑا بقصان اٹھایاپڑا، وہ سیاسی طور پر خاموش ہیں ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد موجود ہ وقت فیصل آباد کی انتخابی سیاست میں موجود نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…