لاہور (این این آئی)سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر رینجرز کے اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق حکام نے رینجرز کے اہلکار چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ کے داخلی دروازے پر تعینات کیے ہیں، چودھری شجاعت حسین کے گھر کے پچھلے دروازے پر بھی رینجرز کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر ہونے والے آپریشن کے دوران پولیس نے چودھری شجاعت حسین کے گھر کا دروازہ توڑ دیا تھا، رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ اسی واقعہ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔