بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

بربریت سے حکومت اور اتحادیوں کو نقصان ہوا ،ایسے لگتا ہے یہ مذاکرات سے گریز کر رہے ہیں، اعتزاز احسن کا اہم انکشاف

datetime 30  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت کو مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ خود کہہ دے الیکشن 90دن میں نہیں ہو سکتے،سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ، بکتر بند گاڑی سے گیٹ توڑ کر نئی روایتیں ڈالی جا رہی ہیں ، گھر پر چھاپے پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے ۔

گزشتہ روز بیرسٹر اعتزاز احسن پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے یکجہتی کے لے ان کے گھر پہنچ گئے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعلی کے گھر چھاپے کو غیر قانوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر ضمانت کے باوجود چھاپہ مارا گیا، اس سارے ایکشن کیخلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔میری پرویز الٰہی سے نہیں فیملی سے ملاقات ہوئی۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سوچنا چاہیے کہیں پلان تو نہیں، پرویز الٰہی کے گھر کا دروازہ بکتر بند گاڑی سے توڑنے کی کوشش کی گئی، کیوں نئی قسم کی روایتیں ڈالی جا رہی ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ بربریت سے حکومت اور اتحادیوں کو نقصان ہوا ہے، ایسے لگتا ہے یہ مذاکرات سے گریز کر رہے ہیں،حکومت مذاکرات سے نکلنا چاہتی ہے، ساری کارروائی پر توہین عدالت ہی لگے گی۔انہوں نے الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے۔اب یہ ممکن نہیں رہا کہ مقررہ وقت پر الیکشن ہوں۔عدالت کو مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ خود کہہ دے الیکشن 90دن میں نہیں ہو سکتے،اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اپنا آرڈر خود تبدیل نہیں کرتی تو الیکشن 14 مئی کو ہی ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…