مکوآنہ (این این آئی)ملک کی موجودہ صورتحال کے سبب بڑتی ہوئی مہنگائی کم شرح خواندگی اور بے روزگاری معاشرے کے معاشی طور پر پسماندہ طبقات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، ایسے میں لوگوں ہر طرف سے ناامید ہو رہے ہیں فلاحی تنظیموں بھی ایسے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں وہ بھی ایسی صورتحال میں کب تک کھڑی رہ سکتی ہیں۔سفید پوش افراد کا بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے صبر جواب دے گیا ہی شہریوں نی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے نوکریاں کہی نہیں ہے مرد تو مرد خواتین بھی نوکری کی تلاش میں دردر بھٹک رہی ہیں۔