جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

انتخابات کیلئے فنڈز، سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی

datetime 28  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی پر وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی انتخابات کیلئے 21 ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزارت خزانہ کو فنڈز کے اجرا کے معاملے پر نوٹس بھجوادیا۔

حکام کے مطابق عدالت کے خصوصی میسنجر نے نوٹس وزارت خزانہ بھجوایا ہے۔ عدالتی نوٹس پر تاحال وزارت خزانہ کی رپورٹ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نہیں پہنچی۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرا دی ہے۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے جس میں انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی اور سیکیورٹی خدشات سے متعلق بتایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے رپورٹ گزشتہ رات سپریم کورٹ میں جمع کراوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…