اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ نے پاکستانی باکس آفس پر 114 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا

datetime 27  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کو پاکستان میں فلموں کی ریلیز کیلئے مناسب ترین وقت تصور کیا جاتا ہے اور اس موقع پر فلموں کی ریلیز زیادہ منافع بخش بھی ہوتی ہے، پروڈیوسرز کو یہ دن فلموں کی ریلیز کیلئے اتنے پسند ہیں کہ گزشتہ سال ایک عید پر چھ فلمیں ریلیز کر ڈالیں اور اس کے نتیجے میں ایک دوسرے کے بزنس کو نقصان پہنچایا۔

اس سال بھی عید الفطر پر پانچ بڑی فلمیں سینمائوں کی زینت بنی ہیں جن میں سے ایک سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شہنیرا اکرم کی پہلی ڈیبیو فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ ہے جو ایک ہیوی بجٹ فلم ہے۔باکس آفس نمبرز کے مطابق فلم منی بیک گارنٹی شائقین کی زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور فلم نے عید کی چھٹیوں کے اختتام پر دنیا بھر میں 10 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

معروف اینکر کامران شاہد کی پہلی فلم ’’ہوئے تم اجنبی‘‘ جس کی کاسٹ میں کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں مگر اسکے باوجود یہ فلم آو?ٹ ڈیٹڈ موضوع کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں زیادہ کامیاب نہ ہوسکی اور عید ویک اینڈ تک محض 2 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔اس فلم کی کہانی 1971 کی جنگ اور سقوط ڈھاکا کے دوران محبت کی ان کہی داستانوں کے گرد گھومتی ہے۔میگا بلاک بسٹر ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو عید پر بھی سینما گھروں میں دکھایا گیا اور یہ اب بھی کمائی کر رہی ہے، عید کی چھٹیوں کے دوران اس فلم نے پاکستانی باکس آفس پر 114 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…