ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

باپ نے دو بٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

datetime 27  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حلب(این این آئی )شام کے علاقے حلب میں قتل کی ایک بھیانک واردات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس واردات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص نے اپنی دو کم سن بچیوں کو قتل کرنے کے بعد انہیں دفن کیا اور اس کے بعد خود کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔شمالی شام کے شہر حلب کے عوام گذشتہ روز یہ خبر سن کر ششدر رہ گئے جب انہیں پتا چلا کہ اسی علاقے کے ایک سفاک والد نے اپنی دو بچیوں کو قتل کرکے خود کشی کر لی ہے۔

اس واقعے کی تفصیلات شام کی وزارت داخلہ کی طرف سے شائع کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ حلب گورنری پولیس کمانڈ سے ایک رپورٹ موصول ہوئی کہ حلب کے علاقے تل شغیب میں اپنے گھر میں حسن جدعو نامی شخص نے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ قتل کے بعد اس نے بچیوں کی لاشیں گھر کے قریب ہی دفن کر دی تھیں۔فوری طور پر حلب میں کریمنل سکیورٹی برانچ کی ٹیم شکایت کے مقام پر پہنچی۔ گھر پہنچنے پر پتا چلا کہ باپ نے اپنی دو بیٹیوں ھبا اور حلا کو دستی بم پھینک کر یرغمال بنا لیا۔

اس نے دھمکی دی کہ اگر کوئی اس کے قریب آیا تو وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ دھماکہ کر دے گا۔اس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر تین بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک دھماکہ ہوا، جس سے اس کی دو بیٹاں وہ خود اور متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔وزارت نے بتایا کہ زخمیوں کو حلب کے یونیورسٹی ہسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا اور چند گھنٹوں بعد بچیوں کے قاتل والد کی ہسپتال میں موت واقع ہو گئی۔سکیورٹی حکام نے گھر کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران 14 سال کی سیدرہ کی لاش گھر کے صحن میں دفن پائی گئی۔ مقتول بچیوں کی ایک بہن نورا نے بتایا کہ سدرہ کے قتل کے بعد اس کی ایک دوسری بہن جس کی عمر تیرہ سال تھی کو قتل کر کے اسے بھی گھر کے صحن میں دفن کیا گیا۔ اس کی شناخت المیس کے نام سے کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…