پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اللہ کا بڑا احسان ہے اس نے اپنے گھر بلایا، نواز شریف نے پی ٹی آئی بارے بڑی بات کر دی

datetime 27  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ اس نے اپنے گھر بلایا،پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ گزشتہ 20 برس سے سب کے سامنے ہیں، تحریک انصاف کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پاؤں نہیں ہوتا۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ کافی عرصہ کے بعد حاضری کا موقع ملا،پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کیں، اللّٰہ پاکستان پر رحم کرے۔نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ گزشتہ 20 برس سے سب کے سامنے ہیں، تحریک انصاف کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پاؤں نہیں ہوتا۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری نے لندن میں ملاقات کی، جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

عون چوہدری نے نواز شریف کو جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر عون چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ آپ جلد صحتیاب ہو کر پاکستان آئیں، آپ کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی ترقی کی تھی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ملکی معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی آپ میں صلاحیت ہے۔اس موقع پر ن لیگی قائد نواز شریف نے ملکی معاملات کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…