جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ادارے پہلے نواز شریف سے معافی مانگیں پھر الیکشن کرائیں، حیرت انگیز مطالبہ

datetime 27  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جن اداروں نے عمران خان کو بت بنایا تھا دوبارہ اپنے لیول پر کون لائے گا، پہلے نواز شریف سے معافی مانگیں اور کل الیکشن کرا دیں، پہلے معافی مانگنا ہو گی پھر بات ہو گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے پر خوشی لیکن 60 سال سے جو سرکس چل رہا ہے، سردار اختر مینگل اس کا تھوڑا سا اظہار کر رہے تھے، ہمارے بڑوں نے جو قربانیاں دیں اس کا ثمر نہیں مل سکا، جب تک ان کرداروں کو کٹہرے میں نہیں لائیں گے معاملہ ٹھیک نہیں ہو گا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ جب عمران پراجیکٹ فیل ہوا تو ادارے نے کہا کہ ہم نیوٹرل ہیں، ہمیں سن کر خوشی ہوئی لیکن وقت بتائے گا کہ وہ کتنے نیوٹرل تھے، جب میں کہتا تھا کہ سہولت کاری آج بھی ہو رہی ہے تو لوگ حیران ہوتے تھے، 2017 میں آئین اور قانون کا اطلاق کیوں نہیں ہوا، اس ہاؤس سے تمام ادارے رہنمائی لیتے ہیں، اس ہاؤس کے قانون پر عمل نہیں ہوتا تو کیا کوئی توہین نہیں ہوتی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ دنیا بھر میں کیا قانونی فیصلوں پر بات نہیں ہوتی، کیا پنجاب میں 63 اے کو دوبارہ تحریر نہیں کیا گیا، اس وقت یہ ایوان کھڑا ہوتا تو آئین ری رائٹ کرنے کی جرات کسی کو نہیں ہوتی، تین دفعہ نواز شریف کو انتخابات سے باہر رکھ کر جماعت کو الیکشن لڑنے پر مجبور کیا گیا، کیا اس ساتھ والی بلڈنگ کا حق نہیں کہ پوچھے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ 2023 میں ساتھ والی بلڈنگ میں کس کی خواہش ہے کہ نواز شریف کو باہر رکھا جائے، ایسا نہیں ہونے دیں گے چاہے کوئی دھمکی سمجھے یا خواہش سمجھے، اگر ہم گردن پیش نہ کرتے تو 2035 تک منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، کیا انٹیلی جنس اداروں کو اس بات کا علم نہیں ہے، یہ ایک ثاقب نثار نہیں جنرل فیض آج بھی زندہ ہے، صحافیوں کے پروگرام بند کیے، مارا گیا، کیا ساتھ والی بلڈنگ سے سوموٹو لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…