منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

منال خان کا اپنی بہن ایمن خان کے شوہر منیب بٹ کے ساتھ کام سے انکار

datetime 27  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ منال خان نے اپنی بہن ایمن خان کے شوہر منیب بٹ کے ساتھ کام سے کیوں انکار کیا؟۔ منیب بٹ نے وجہ بتادی۔اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمن خان کے ساتھ نجی ٹی وی پر فیصل قریشی کے عید شو میں شرکت کی جہاں میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی اہلیہ اور سالی کے ساتھ کام کرنے کی بہت سی آفرز آتی ہیں لیکن ہم اکٹھے کام کرنے میں کمفرٹ ایبل نہیں ہوتے۔

گیم سیگمنٹ کے دوران میزبان فیصل قریشی نے منیب بٹ سے سوال پوچھا جو شائقین نے بھیجا تھا کہ ”آپ ایمن اور منال کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن کوئی آپ کو آفر نہیں کرتا، کیا یہ سچ ہے؟”۔منیب بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے بلکہ ہمیں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کی بہت سی آفرز ملتی ہیں، مجھے تین یا چار ماہ پہلے ہی منال کے ساتھ ایک پروجیکٹ کی آفر ملی تھی۔ جس پر فیصل قریشی نے سوال کیا کہ آپ نے اس پروجیکٹ سے انکار کیوں کیا؟منیب بٹ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دراصل میں نے نہیں بلکہ منال نے انکار کیا تھا کیونکہ اْس وقت دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ رمضان سیریل بھی چل رہے تھے اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام میں ویسے بھی کمفرٹ ایبل نہیں ہوتے۔یاد رہے کہ منیب بٹ اس سے پہلے بھی وسیم بادامی کے شو ہر لمحہ پرجوش میں کہہ چکے ہیں کہ وہ منال کے ساتھ کبھی کام نہیں کر سکتے کیونکہ دنوں بہنیں ”بہت ملتی جلتی” نظر آتی ہیں، لوگ اس میں فرق نہیں کر پائیں گے کہ یہ ایمن ہے یا منال اور یہ ایک عجیب و غریب صورتحال ہوگی۔”منیب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ساتھی اداکارہ رمشا خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے کیونکہ وہ ان کی اہلیہ کی اچھی دوست ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…