جدہ (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف سعودی عرب کا دو ہفتوں پر مشتمل دورہ مکمل کرکے جدہ سے لندن پہنچ گئے۔سابق وزیر اعظم نوازشریف شاہی خاندان کی دعوت پر سعودیہ آئے تھے،جہاں انہوں نے عمرہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔سعودی عرب کے دورے کے دوران نواز شریف نے سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔
سعودی عرب کے دورے کے دوران نواز شریف اور مریم نواز نے متعدد ملاقاتیں بھی کیں۔مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف سے سعودی عرب میں پارٹی رہنما انجینئرامیرمقام نے اہم ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال،کیپی میں پارٹی امورپرگفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ نواز شریف کے دورے کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی لندن پہنچے تھے۔اسحاق ڈارکی نوازشریف سے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔