جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار توہین پارلیمنٹ پر 3 شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کے اجلاس میں توہین پارلیمنٹ پر 3 شخصیات کو طلب کرنے سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں جو اہم فیصلے ہوئے وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے جس رقم کا مطالبہ کیا رہا تھا ایوان اس پر غور کرے گا، پہلے بھی قومی اسمبلی دو مرتبہ اس معاملے کو مسترد کر چکی ہے اور توقع یہی ہے کہ ایک بار پھر قومی اسمبلی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے رقم کی فراہمی کے مطالبے کو مسترد کر دے گی۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شریک ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے محسوس کیا جا رہا ہے کہ 3 افراد مسلسل پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں، ارکان بہت جذباتی ہیں اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں تجویز پیش کریں گے کہ ان تینوں افراد کو قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں طلب کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ اس طرح کی شخصیات کو استحقاق کمیٹی طلب کرے گی اور ان سے پوچھا جائے کہ وہ کیوں پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ جب اراکین کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئے گی تو اس معاملے کو فوری طور پر استحقاق کمیٹی کے روبرو پیش کر دیا جائے گا اور کمیٹی اپنے اجلاس میں فیصلہ کرے گی کہ آئندہ 24 گھنٹے کے اندر اندر ان شخصیات کو کب طلب کرنا ہے، اس طریقے سے یہی توقع ہے کہ اس معاملے کا ڈراپ سین ہونے جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…