منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں امیدوار تبدیل کر دیا، اب کون مقابلہ کرے گا؟

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /پی این آئی) پی ٹی آئی کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹوں کی نظر ثانی درخواستوں پر فیصلے شروع کر دیئے ہیں،راولپنڈی کے صوبائی حلقے پی پی 10 میںسابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے خلاف کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر کو ٹکٹ جاری کر دیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی قیادت نے اس سے پہلےچوہدری نثار علی خان کے خلاف پی پی 10 میںخاتون رہنما طیبہ ابراہیم کو ٹکٹ جاری کیا تھا لیکن نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلے کے دوران تبدیل کرتے ہوئے ان سےٹکٹ واپس لیا گیا اور ٹکٹ کرنل (ریٹائرڈ) اجمل صابر کو دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کے تحفظات اور احتجاج کے بعد پنجاب کے انتخابات میں متعدد حلقوں سے پارٹی ٹکٹ تبدیل کردیئے جبکہ زیرالتواء حلقوں کے ٹکٹ بھی جاری کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ریویو کمیٹی نے اعتراضات پر مبنی درخواستوں کا جائزہ لے کر ٹکٹوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا، تحریک انصاف کی طرف سے تبدیل شدہ حلقوں میں نئے امیدواروں اور زیرالتوا ء حلقوں بارے پارٹی امیدواروں کی لسٹ جاری کردی گئی ہے۔لسٹ کے مطابق پی پی 7سے طارق مرتضی ،پی پی 10سے کرنل (ر)اجمل صابر ، پی پی 11سے عارف عباسی، پی پی 73سے سہیل گجر اب پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔اسی طرح پی پی 79سے نذیر صوبی ، پی پی 50سے افضل مہیس، پی پی 57سے علی وکیل خان، پی پی 61 سے رانا نذیر، پی پی 62سے محمد علی ، پی پی 137سے ابوذر چدھڑ، پی پی 162لاہورسے فیاض بھٹی کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی پی 176سے مہر سلیم ، پی پی 177 سے بیرسٹر شاہد مسعود، پی پی 101سے شہیر داد، پی پی 108سے ندیم افتاب سندھو، پی پی 189سے چاند بی بی، پی پی 194سے سلمان صفدر کو ٹکٹ مل گیا ہے۔نئی لسٹ کے مطابق پی پی 197سے شکیل نیازی، پی پی 198سے محمد دمرہ، پی پی 201سے میجر (ر)سرور، پی پی 234سے زاہد اقبال، پی پی 251سے احمد یار، پی پی 253 سے اصغر جوئیہ

،پی پی 257سے راجہ سلیم، پی پی 266سے غلام محمد سولنگی، پی پی 269سے احسان الحق نولٹھیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔پی پی 271 سے نادیہ کھر، پی پی 272 سے جان یونس، پی پی 273 سے عمران، پی پی 276 سے معظم جتوئی اب پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…