ایشیا کپ،نجم سیٹھی نے بھارت کو تجویز دے دی

21  اپریل‬‮  2023

لاہور (این این آئی) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ ہمیں نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ کھیلنے کے مشورے دیئے جارہے ہیں۔ایک پریس کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان نے تجویز پیش کی ہے کہ بھارت اپنے ایشیا کپ کے میچ نیوٹرل مقام پر کھیلے جبکہ پاکستانی ٹیم دوسری ٹیموں کے ساتھ پاکستان ہی میں کھیلے گی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ تجویز ایشین کرکٹ کونسل کو بھیج دی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سیاسی تنا کی وجہ سے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کرچکا ہے اور اس نے ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے اس ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان اپنے میچ ہوم گراؤنڈز پر کھیلے گا جبکہ بھارت اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے۔

ہم نے یہ تجویزایشین کرکٹ کونسل کو بھیج دی ہے۔نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ماہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کیشنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن میں شرکت کے لیے بھارت کے دورے سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے کہا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ تعلقات پر جمی برف پگھلتی رہی، اور اگر ایسا ہوتا ہے تو بھارت پاکستان میں 2025 میں ہونیو الی چیمپیئنز ٹرافی میں کھیلنے پر غور کرے گا۔

چنانچہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ ہم ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں اور ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت بھی جائیں۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ میچ برابری کی بنیاد پر کھیلے جائیں۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھارت کے خلاف کھیلنے کے حوالے سے کوئی پابندیاں نہیں لگائیں، مگر عوامی جذبات اس وقت یہ ہیں کہ ہم ضرورت مند نہیں ہیں، ہم مالی طور پر اپنے پاں پر کھڑا ہوسکتے ہیں اور بھارت کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل سے بھی مذاکرات کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…