جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جس طرف نواز شریف چابی دیتے ہیں مولانا کی دوڑ شروع ہو جاتی ہے، فضل الرحمان ڈالرز کے سائے میں مذاکرات کے شوقین ہیں،بڑا دعویٰ

datetime 21  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کیلئے چابی والے کھلونے کا کردار ادا کر رہے ہیں،جس طرف نواز شریف چابی دیتے ہیں مولانا کی دوڑ شروع ہو جاتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست کی فضا زہر آلود کرنے میں فضل الرحمان برابر کے حصہ دار ہیں، یہ ڈیڑھ پا ؤگوشت کیلئے ریاست کی پوری بھینس ذبح کرنے پر تلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا کبھی بندوق کبھی ہتھوڑے کے سائے میں مذاکرات کا کہنے سے نالاں ہیں، سب کو علم ہونا چاہیے فضل الرحمان ڈالرز کے سائے میں مذاکرات کے شوقین ہیں، فضل الرحمان سے پاکستانی عوام کی عمران خان کی محبت ہضم نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ مولانا تھالی کے بینگن نہ بنے رہتے تو شاید انہیں بھی عوام کی محبت نصیب ہوتی، مولانافض الرحمان کیلئے بہتر ہوگا عوامی غضب کو دعوت دینے سے باز رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…