اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلزمین ہیں۔پی ٹی آئی کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ فوادصاحب! کتنا مال اکٹھا کیا وہ بھی بتا دیں؟انہوں نے سوال کیا کہ ملاقات کا کروڑ روپیہ اور ٹکٹ کتنے میں بیچا؟ جن کو ٹکٹ نہیں دیا ان بیچاروں کے پیسے واپس کر دیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ خان صاحب لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلزمین ہیں،گھڑی بیچنی ہو، سینیٹ کی سیٹ بیچنی ہو، پارٹی کاعہدہ بیچناہویاالیکشن کی ٹکٹ بیچنی ہو۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں،پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے، تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔