بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے، نجم سیٹھی

20  اپریل‬‮  2023

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے، بی سی سی آئی کہتی ہے پاکستان جا کر کھیلنے کی حکومت کی طرف سے اجازت نہیں، ورلڈکپ کے آنے تک ہماری حکومت کا کیا مؤقف ہوگا ابھی نہیں معلوم،برف بھارت کی طرف

سے بھی پگھلنی چاہیے،بھارت پاکستان آئے اور پاکستان بھارت جا کر کھیلے۔مکی آرتھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ مورنے مورکل آئی پی ایل کے بعد بطور باؤلنگ کوچ جوائن کریں گے، غیرملکی کوچز کا ماحول بہت پروفیشنل ہوتاہے، ٹاپ ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کیلئے ٹاپ کوچز کو منتخب کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ سفارش کی وجہ سے پروفیشنلزم متاثر ہوتی ہے، انٹرنیشنل سطح پر کوچ کا کام دماغی طور پر مضبوط کرنا ہوتاہے، چار ماہ سے مکی آرتھر سے کوچنگ پینل کے حوالے سے بات چیت چل رہی تھی، مکی آرتھر پر بھروسہ ہے، میرا تجربہ ان کے ساتھ اچھا ہے۔چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ مکی آرتھر کے زیر کوچنگ پاکستان نے چیمپین ٹرافی جیتی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے ایشیاکپ نیوٹرل وینیو پر کھیلے اور پاکستان بھارت ورلڈکپ کھیلنے جائے۔ انہوں نے کہاکہ برف بھارت کی طرف سے بھی پگھلنی چاہیے، بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے، اب پاکستان نہ اکر کھیلنے کی بھارت کے پاس کیا وجہ ہے؟ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے، بی سی سی آئی کہتی ہے کہ پاکستان جا کر کھیلنے کی حکومت کی طرف سے اجازت نہیں، ورلڈکپ کے آنے تک ہماری حکومت کا کیا مؤقف ہوگا ابھی نہیں معلوم۔ ابھی ہمارا موقف یہی ہے کہ بھارت پاکستان آئے اور پاکستان بھارت جا کر کھیلے۔ اس موقع پر مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو گزشتہ 5 سال سے دیکھ رہاہوں، پاکستان کے کھلاڑیوں کے پاس بے پناہ صلاحیت ہے،

نئے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کرنا ضروری ہے، بابراعظم کی بیٹنگ کرتے وقت ہاتھوں کی رفتار نے بہت متاثر کیا، گرانٹ فلاور نیلاہور میں مجھے بابراعظم کو دیکھنے کا بتایا، کرکٹ خود ایک عالمی زبان ہے، زبان کاکوئی مسئلہ نہیں۔نجم سیٹھی نے کہاکہ جو وعدہ کیا تھا وہ نبھایا بھی ہے، مکی آرتھر پاکستان آگئے ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمیں ایک بولنگ کوچ بھی جوائن کریں گے۔ایک سوال پر نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…