سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی انتخابات سے متعلق متفرق درخواست ناقابل سماعت قرار دیدیں

19  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے یوزارت دفاع کی انتخابات سے متعلق متفرق درخواست ناقابل سماعت قرار دیدیں۔بدھ کو سپریم کورٹ میں فنڈز فراہمی کے معاملے پر متفرق درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ انتخابات کے لیے 21 ارب روپے ڈیمانڈ مسترد ہونے کے

سنگین آئینی مضمرات ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ پہلا امکان یہ ہے کہ وزیراعظم اور ان کی حکومت ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں۔حکم نامے میں کہا کہ اٹارنی جنرل نے اس امکان پر کہا کہ ایسا نہیں ہے، وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کو قومی اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ فوری طور پر اٹارنی جنرل کی اس رائے کو قبول کرلیتے ہیں۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ دوسرا امکان یہ ہے کہ 21ارب روپے کی ڈیمانڈ مسترد ہونے کو غیرمعمولی سمجھا جائے۔حکم نامے کے مطابق ڈیمانڈ مسترد ہونے سے پیدا ہونے والی صورتحال کو تیزی سے درست کرنا ضروری ہے۔عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے اس سے پیدا ہونے والے سنجیدہ آئینی نتائج سے اتفاق کیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت حکم کی نافرمانی کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، عدالتی حکم پر عملدرا?مد ا?ئینی ذمہ داری ہے۔حکم نامے کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے27 اپریل تک اقدامات کیے جائیں،27 اپریل تک فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔عدالتی حکم نامے کے مطابق وزارت دفاع کی متفرق درخواست ناقابل سماعت ہے، متفرق درخواست میں اٹھائے گئے نکات 4 اپریل کے حکم میں نمٹائے جاچکے ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کی درخواست کی، جس میں بھی انتخابات سے متعلق وہی معاملات اٹھائے جو 4 اپریل کے حکم نامے میں نمٹائے جاچکے ہیں۔تحریری حکم نامے میں عدالت نے الیکشن کمیشن کی 8 اکتوبر کو انتخابات کروانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…