منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

میں نے شادی کر لی ہے،اداکارہ ماہی گل کی تصدیق

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) اداکارہ ماہی گل نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے روی کیسر سے شادی کر لی ہے۔بالی وڈ جوڑی نے 2019 کی ویب سیریز Fixerr میں ایک ساتھ کام کیا تھا، ماہی گل نے طویل عرصے تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا، انہوں بھارتی میڈیا کو بتایا میں روی کیسر سے شادی کرچکی ہوں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دونوں کی شادی ایک قریبی تقریب میں ہوئی، ماہی گل اس وقت روی کیسر اور ان کی بیٹی ویرونیکا کے ساتھ گوا میں رہ رہی ہیں، اداکارہ نے 2019 میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی ایک بیٹی ہے۔ویرونیکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہی نے کہا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میں ایک بیٹی کی ماں ہوں، ہاں، میں نے ابھی تک شادی نہیں کی، جب میں شادی کرنا چاہوں گی تو ضرور کروں گی۔ماہی گل کو سلمان خان کی دبنگ سیریز، دیو ڈی، زنجیر اور پان سنگھ تومر میں اپنے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے، اداکارہ نے گزشتہ سال ویرونیکا کی سالگرہ کے موقع پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی تھی۔افتتاحی سلائیڈ میں ماں بیٹی کی جوڑی کو موٹر سائیکل پر بیٹھے دکھایا گیا ہے، تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماہی گل نے لکھا، میری سب سے خوبصورت کو سالگرہ مبارک ہو میری زندگی کا پیار میں تم سے پیار کرتی ہوں، ویرونیکا!

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…