اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی اعلانیہ حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ میں بات چیت کے حق میں ہوں،عدم اعتمادکے ماحول میں بات چیت کیسے ہو ؟
ہوجائے تونتیجہ خیز کیسے ھو؟ ،عمران نے سیاست کونفرت انگیز بنانے کیلئے بہت محنت کی اب اپنے بوئے کانٹے چن رہے ہیں ۔اپنے ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہاکہ جماعت کے اندراپنی رائے بھی دے چکا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ گالم گلوچ سازشوں اوربہتان تراشی سے ماحول کو عمران کمپنی نے پروپیگنڈہ کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عدم اعتمادکے ماحول میں بات چیت کیسے ہو ؟ ہوجائے تونتیجہ خیز کیسے ھو؟ ،عمران نے سیاست کونفرت انگیز بنانے کیلئے بہت محنت کی اب اپنے بوئے کانٹے چن رہے ہیں۔ سعد رفیق نے کہاکہ عدم اعتماد اور تنازعات کے باوجود پاکستان کیلئے ایک دوسرے سے بات کرنے ہی میں عافیت ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ اگر بات ہوئی تو اس میں سب شریک ہوں گے ، کچھ براہ راست کچھ بلواسطہ ۔ سعد رفیق نے کہاکہ ?ایجنڈا آئینی دائرہ کار میں رہتے ھوگا مگر ون پوائنٹ نہیں ۔