اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت دفاع سمیت حساس قومی اداروں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سہ رکنی بنچ کو سربمہر لفافے میں جو درخواست پیش کی ہے اس کے نتیجے میں سپریم کورٹ آف پاکستان ریاست کے مفاد اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق یہ بات سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں جنرل الیکشن کی تکمیل تک برقرار رہیں گی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس حوالے سے دستاویزات چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کو پیش کی ہیں ایک سوال پر سابق سیکرٹری کنور محمد دلشاد نے کہا کہ 14 مئی 2023 کو پنجاب میں جنرل الیکشن کرانے کے 4 اپریل 2023 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی دستاویزات کو ملحوظ رکھ کر آرڈر جاری کرنے کی مجاز ہے۔