ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والا نا اہل ہوگا’ اعتزاز احسن

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14مئی کو انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا ہے، جو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا نااہل ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ دلیل دی جاتی ہے

کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں تو پھر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں، حکمرانوں نے الیکشن سے بھاگنے کے لئے کیا کچھ نہیں کیا، رجیم چینج کرنے کے بعد عمران خان پر 140 مقدمات بنا دیئے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ کسی کو الیکشن میں ناقابل شکست بنانا ہے تو اس پر مقدمات بنا، انہوں نے اس کو دیوتا بنا دیا ہے، عمران خان سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، میں جانتا ہوں اس نے الیکشن لڑنا ہے، 40غلطیاں کرنی ہیں، عمران خان کا پلڑا اتنا بھاری نہیں ہونا، یہ مقدمات قائم کر کے عمران خان کا سیاسی قد بڑھا رہے ہیں، وہ ناقابل شکست نہیں ہے پر یہ بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نظریہ ضرورت نے پاکستان کو برباد کیا ہے، نظریہ ضرورت رد کرنا پڑے گا، ایک طرف نظریہ ضرورت کھڑا ہے،ایک طرف عمر عطابندیال کھڑا ہے۔معروف قانون دان نے مزید کہا کہ 90روز سے آگے جانے کی دلیل مان لی جائے تو کوئی الیکشن نہ ہونے دے، دلیل دے رہے ہیں کہ ایک روز میں الیکشن ہونا چاہیے تو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ انتخابات 14 مئی کو ہوں گے جو فیصلہ نہیں مانے گا ڈس کوالیفائی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…